فواد عالم پر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کا الزام کرکٹر کی تردید
ایسا حادثاتی طور پر ہوا، غصے میں آ کر شیشہ توڑنے کا الزام درست نہیں، فواد عالم
پاکستانی ٹیم سے باہر بیٹسمین فواد عالم نے انگلش لیگ میچ کے دوران غصے میں آکر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔
لنکا شائرلیگ میں کلیتھروئے کلب کی نمائندگی کرنے والے فواد کولنی کلب سے میچ میں اوپنر کے آؤٹ ہونے پر بروقت بیٹنگ کے لیے فیلڈ میں نہ پہنچ سکے،وقت زیادہ ہونے پر امپائرز نے انھیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا۔ اس پر غصے میں آ کر انھوں نے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا، ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔
دوسری جانب فواد عالم نے شیشہ توڑنے کا الزام مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا، غصے میں آ کر شیشہ توڑنے کا الزام درست نہیں۔