دنیا بھر میں آئٹم سانگ ہی حاضرین کو جھومنے پر مجبور کرتے ہیں متیرا
فلم میں نئی سمت متعارف کروانے کے لیے آئٹم نمبرکا سہارا لیا جاتا ہے، اداکارہ
اداکارہ وماڈل متیرا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آئٹم نمبرہی حاضرین کوجھومنے پرمجبورکرتے ہیں۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے متیرا نے کہا کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز اچھی اورمعیاری فلمیں توبنا رہے ہیں، لیکن کچھ مخالفین اس کوتفریح نہیں بلکہ پڑوسی ملک کی نقل قراردے رہے ہیں، جوکہ درست نہیں۔
متیرا نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرمیں آئٹم سانگ کوپسند کیا جا رہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا مختلف تقریبات، وہاں پرآئٹم نمبرہی حاضرین کوجھومنے پرمجبورکرتے ہیں۔ جوآئٹم سانگ کی کامیابی اور مقبولیت کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ اس وقت اگردیکھاجائے تو فلموں میں آئٹم سانگ شامل کرنے کا رجحان زورپکڑرہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ایک نئی سمت متعارف کروانے کے لیے اکثرآئٹم نمبرکا سہارا لیا جاتا ہے بلکہ فلم کی پروموشن کے لیے بھی اس بہتراورکوئی ذریعہ دکھائی نہیں دیتا۔ اسی لیے توجس طرح بالی وڈ میں شاہ رخ، سلمان خان اور عامرخان کی فلموںمیں آئٹم نمبرشامل کیے جاتے ہیں،اسی طرح اب ہمارے ملک میں بھی آئٹم سانگ بے حدضروری سمجھے جارہے ہیں۔
متیرا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پوری فلم ایک طرف اورآئٹم سانگ ایک طرف ہوتا ہے۔ اس کوتیارکرنے کے لیے جہاں کثیرسرمایہ خرچ کیا جاتا ہے،وہیں اس کی دھن، میوزک ارینجمنٹ اورگائیکی کے لیے منفرد آواز کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں فلم کی کامیابی میں آئٹم سانگ کا کرداربہت نمایاں ہوتا ہے۔ اس کی متعدد مثالیں بالی وڈ میں ملتی ہیں اوردوسری جانب پاکستان میں بھی اب اس کوخاص اہمیت دی جارہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز ریکارڈ کروائے ہیں اور آئندہ بھی اس طرح کے پراجیکٹس کی آفرز ہیں ، لیکن میں اس کے ساتھ اب مختلف کرداروں کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں بھر پور انداز سے متعارف کروانے کا عزم رکھتی ہوں اور جلد ہی بڑی سکرین پر منفرد کردار میں نظرآؤنگی۔