شریعت میں ووٹ ڈالنے پر کوئی ممانعت نہیں پاکستان علما کونسل کا فتوٰی
خواتین کو ووٹ ڈالنے سے اسلام نہیں وڈیرے اور جاگیردار روکتے ہیں، حافظ طاہر اشرفی
پاکستان علما کونسل نے فتویٰ دیا ہے کہ ووٹ ڈٓلنے کی شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے اسلام نہیں جاگیردار روکتے ہیں۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے اکابرین اور علمائے دین کی مشاورت کے بعد جاری کئے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ دین اسلام میں سیاست کسی بھی طرح ممنوع نہیں، قیام پاکستان میں علما کے کردار کو کسی بھی طرح رد نہیں کیا جاسکتا اسی طرح علمائے کرام نے ملکی سیاست میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
فتوے میں کہا گیا ہے ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لئے ووٹ ڈالنا ایک شرعی ذمہ داری ہے اور ووٹ نہ ڈالنا شرعی طور پر جائز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک خاتون بھی اسی طرح ووٹ ڈال سکتی ہےجس طرح ایک مرد کو حق رائے دہی حاصل ہے، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے اسلام نہیں وڈیرے اور جاگیردار روکتے ہیں۔