گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی ویڈیو قوالی ’’ میری توبہ ‘‘ لانچ کردی
قوالی کی وڈیو دہشت گردی کیخلاف بنائی گئی ہے،واحد گلوکارہ ہوں جس نے دہشت گردی کی بات کی، گلوکارہ
گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی وڈیو قوالی '' میری توبہ '' لاؤنچ کردی۔
لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کوئی ایسی قوالی یا گانا گایا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحدوں پر کھڑی ہماری فوجی جوان ہمارے ہیروہیں۔ وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رابی کی یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں نے میوزک کے ساتھ قوالی کیوں گائی ہے ۔ ہمیں کسی کے کام کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ میں دہشتگردی کیخلاف کام کیا ہے اورمجھے اس پرفخر ہے کچھ لوگوں کو اس کی تکلیف ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس قوالی کو ضرور پسند کریں گے۔
گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی ہمیشہ سے ہی میوزک کے شعبے میں بہت زرخیز رہی ہے۔ میوزک انڈسٹری سے وابستہ عظیم فنکاروں نے جس طرح سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بطورمیوزک اسٹوڈنٹ میں بھی یہ چاہتی ہوںکہ اپنے فنی سفرکے دوران کچھ نہ کچھ ایسا کروں کہ جس کولوگ برسوں یاد رکھیں۔