اسرائیلی فوجیوں کی غرب اردن میں فائرنگ فلسطینی نوجوان شہید
الخلیل کے علاقے نوجوان نے فوجیوں پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی، قابض فورسز
دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیش آنے والے اس واقعے کی اپنی یہ گھڑی کہانی بیان کی ہے کہ ایک دہشت گرد(فلسطینی) نے اسرائیلی فوجیوں پر الخلیل میں جائے وقوع پر اپنی گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ مارا گیا ہے۔
واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں 2 مقامات پر میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی زیرزمین بنکروں میں چلے گئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی علاقوں میں 2 راکٹ داغے ان میں سے ایک اپنے ہدف کو جا لگا جبکہ دوسرے کو فضا ہی میں مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دریں اثنا مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے 'الخان الاحمر' کو مسمار کرنے اور وہاں آباد فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی قصبے الخان الاحمر سے فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال کر ان کی جگہ یہودیوں کو بسانا جنیوا معاہدے اور دیگر عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔