جنوبی افریقی کرکٹ ایوارڈز ربادا نے میلہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا
بیک وقت 6 اعزازت ، ڈی ویلیئرز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر بن پائے
کاگیسوربادا نے جنوبی افریقی ایوارڈز میلہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا، انہوں نے ایک ساتھ 6 اعزاز اپنے نام کرلیے۔
نوجوان فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ ایوارڈز میںتقریباً کلین سوئپ کیا، انھوں نے 6 ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز چوائس اور فینس چوائس ایوارڈ کے ہمراہ سال کی بہترین گیند کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ابراہم ڈی ویلیئرز کو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ڈین وان نیکریک کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، لاؤرا وولوارڈٹ نے پلیئرز چوائس ایوارڈ اور ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اعزاز اپنے نام کیا، شلوئی ٹریون سال کی بہترین ٹوئنٹی 20 کرکٹر قرار پائیں۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا اعلان گذشتہ شب سینڈٹون میں میں ہونے والی تقریب میں کیا گیا۔ کاگیسو ربادا اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ہیں، وہ اس سے قبل 2016 میں بھی سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جہاں پر وہ ایک ساتھ 6 ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے تھے۔
2017 میں ربادا دنیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرے نمبر پر رہے، انھوں نے اس طرز میں 57 شکار کھیلے، ان سے آگے موجود ناتھن لیون کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 63 تھی تاہم ربادا کی 20.28 کی ایوریج آسٹریلوی آف اسپنر کی 23.55 کی اوسط سے بہتر تھی، دونوں نے ایک ہی جتنے میچز کھیلے تھے۔
رواں برس بھی اب تک ربادا 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹوں کے ہمراہ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہے۔ جس ڈلیوری پر ان کو ایوارڈ ملا وہ انھوں نے رواں برس مارچ میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کی تھی جس نے اسٹمپ کو اکھاڑ پھینکا تھا۔
ڈیوڈ ملر کو بنگلادیش کے خلاف ریکارڈ توڑ ٹوئنٹی 20 سنچری پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ڈیبیو ٹیسٹ سیزن میں 55.55 کی اوسط سے ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے ایڈین مارکرم کو سال کا ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا گیا۔