ملیریا کا عالمی دن محکمہ صحت کوئی پروگرام منعقد نہ کرسکا

ملیریا ایک خاص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور7 دن بعداس مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں

مچھر سے پھیلنے والے ملیریا سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ ساڑھے 6 لاکھ افراد موت کاشکار ہوجاتے ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریاکاعالمی دن منایاگیا تاہم محکمہ صحت کے ماتحت ملیریا کنٹرول پروگرام نے یہ دن خاموشی سے گزرا۔

جبکہ دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے مختلف آگاہی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں ، عالمی ادارہ صحت ہر سال25 اپریل کو یہ دن مناتا ہے،امسال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منائے جانیوالے ملیریا کے عالمی دن کاعنوان ''مستقبل میں سرمایہ کاری کرو ملیریاکو شکست دو'' رکھا گیا ہے۔




مچھر سے پھیلنے والے ملیریا سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ ساڑھے 6 لاکھ افراد موت کاشکار ہوجاتے ہیں ملیریا ایک خاص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور7 دن بعداس مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں تیز بخار ہونا،سردی لگنا اور سر دردکی شکایت ہوتی ہے اس مرض کی تشخیص ملیریاٹیسٹ ایم پی سے کی جاتی ہے۔

 
Load Next Story