الیکشن کمیشن نے فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا

ایم کیوایم پاکستان نے ڈیڑھ کروڑروپے لندن بھجوائے اوراسے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہرنہیں کیا، درخواست گزارکا موقف

درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارآفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کوپاکستان سے ڈیڑھ کروڑروپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کوایم کیوایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہرنہیں کیا۔


 

الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا، درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

 
Load Next Story