کسی ایسے اشتہارمیں کام نہیں کرتا جومضرصحت ہو اکشے کمار

گٹکا بنانے والی کمپنیاں اشتہارمیں کام کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کوتیارہیں لیکن میں انکار کردیتا ہوں، اکشے کمار

اشتہارمیں کام سے پہلے اس کی چھان بین کرتا ہوں کہ کہیں مضر صحت تونہیں، اکشے کمارفوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کے لیے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضرصحت چیزکے اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔


ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن میں جب بھی کسی اشتہار میں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔

اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دوررہیں۔
Load Next Story