تیزی سے گرتے زرمبادلہ ذخائر کو 248 کروڑ ڈالر کا سنبھالا
ایک ہفتے میں مجموعی 11.938 ارب، مرکزی بینک کے ذخائر6.817 ارب ڈالر ہوگئے
تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو اچانک سنبھالا ملا ہے اور ایک ہفتے کے دوران ملک میں موجود ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل کو اسٹیٹ بینک کے پاس 6 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 اپریل کو مجموعی ذخائر کی مالیت 11 ارب 69کروڑ ڈالر تھی جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 6ارب 64 کروڑ 2 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 4 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، اس طرح ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔