ٹی سی پی نے 80 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا ٹھیکہ دیدیا
ٹینڈر سب سے کم 374.73 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی دینے والی پارٹی کو ایوارڈ۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 80 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈر سب سے کم بولی دینے والی پارٹی Helm Dungemittel کو ایوارڈ کر دیا۔
ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق اس پارٹی نے سب سے کم 374.73 ڈالر فی میٹرک ٹن سی اینڈ ایف بولی دی تھی، 21 مارچ کو جاری کردہ ٹینڈر کے جواب میں 15 پارٹیوں نے پیشکشیں جمع کرائی تھیں جن میں سے 13 پیشکشیں قابل غور قرار پائیں، ان بولیوں میں زیادہ سے زیادہ 414.75 ڈالر اور کم سے کم 374.73 ڈالر فی میٹرک ٹن کی پیشکشیں دی گئی تھیں جس میں Helm Dungemittel کی 374.73 ڈالر فی میٹرک ٹن کی پیشکش سب سے کم قرارپائی جسے منظور کرتے ہوئے ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا۔
ٹی سی پی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کا ہدف دیا ہے جس میں سے باقی 50 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔ ٹینڈر شرائط کے مطابق لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے 14 دن بعد یوریا کی شپمنٹ شروع کردی جائیگی۔