کوہلو میں ایف سی کی کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ مزاحمت کار تنظیم سے ہے، ترجمان ایف سی

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ مزاحمت کار تنظیم سے ہے، ترجمان ایف سی ۔ فوٹو : فائل

کوہلو میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظم کے 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن رد الفساد کے دوران ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی اور اس دوران دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا۔


ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ مزاحمت کار تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 
Load Next Story