بھارت میں بریانی کی پلیٹ کی خاطر دکاندار کو قتل کردیا گیا

دکاندار نے گاہک سے بریانی کے 190 روپے طلب کیے تھے جس پر اسے گولی ماردی گئی۔

دکاندار نے گاہک سے بریانی کے 190 روپے طلب کیے تھے جس پر اسے گولی ماردی گئی۔

بھارتی شہر کلکتہ میں بریانی کی ایک پلیٹ کے پیسے مانگنے پر دکاندار کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں 4 نوجوان ایک بریانی فروش کے پاس آئے اور ایک پلیٹ بریانی طلب کی جس کے بعد وہ پیسے دیے بغیر ہی جانے لگے تو دکاندار نے نوجوانوں سے پیسوں کو مطالبہ کیا اور 190 روپے مانگے جس پر ایک نوجوان نے دکاندار سنجے موندل کو گولی ماردی اور چاروں موقع سے فرار ہوگئے جب کہ سنجے کو اسپتال متنقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔


پولیس کے مطابق ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے جب کہ ابتدائی طور پر ہم اس معاملے کو صرف بریانی کی ایک پلیٹ تک ہی محدود رکھا ہے تاہم مزید تحقیقات سے حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب مقتول سنجے کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو فیروز نے گولی ماری جب کہ یہ چاروں لوگ یہاں آکر غنڈا گردی کرتے ہیں جس کے باعث ہم سب یہاں پر امن طریقے سے کاروبار نہیں چلاسکتے اور ہمیشہ خوفزدہ رہتے ہیں۔
Load Next Story