اسلام آباد میں نجی سیکورٹی کمپنی کے دفتر پر حملہ ایڈمن آفیسر قتل

پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی: فوٹو: فائل

بلیوایریا میں نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر نجی سیکیورٹی کمپنی کے ایڈمن آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں 4 نقاب پوش مسلح افراد نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود کمپنی کا ایڈمن آفیسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story