وہ کام جو خواتین وحضرات چاند رات کو ضرورکرتے ہیں

چاندرات بچوں ، بوڑھوں، خواتین اور نوجوانوں کیلئےانتہائی خوشی کاباعث ہوتی ہے

چاند رات کی اہمیت عید سے کچھ کم نہیں بے شمار کام ہوتے ہیں جو چاند رات کو نمٹائے جاتے ہیں فوٹو: فائل

عید الفطر سے قبل ایسے بہت سے کام ہوتے ہیں جو چاند رات کو نمٹائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جتنی اہمیت عید کی ہوتی ہے اتنی ہی اہمیت چاند رات کی بھی ہوتی ہے۔



رمضان کے پورے مہینے عید الفطر کی تیاریاں کرنے کے باوجود ایسے بہت سے کام ہوتے ہیں جو چاند رات کو کیے جاتے ہیں، مثلاً چوڑیاں اور مہندی خواتین اور بچیاں چاند رات کو ہی خریدتی ہیں۔



چاند رات کو تمام گھر والے بشمول خواتین خاص طور پر بازاروں کا رخ کرتی ہیں اور بہت شوق سے چوڑیاں پہنتی اور مہندی لگواتی ہیں۔





چاندرات کا اعلان ہوتے ہی خواتین عید الفطر پر پکنے والے مختلف پکوانوں کے بارے میں سوچنے لگتی ہیں اوراس حوالے سے رات کو ہی بازاروں کا رخ کیا جاتا ہے اور کھانا بنانے کی مختلف اشیا کی خریداری کی جاتی ہے۔



چاند رات کو ہی خواتین بناؤ سنگھار کی دیگر اشیا کیلئے بھی مارکیٹوں کا رخ کرتی ہیں اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتیں۔






خواتین چاند رات کو پارلر کا رخ کرتی ہیں اورفیشل بلیچ کرواکے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔





خواتین کے علاوہ منچلے نوجوان بھی چاند رات کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں اور تمام دوست گروپ کی شکل میں مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں تاہم نوجوانوں کی یہ تعداد خریداری کرنے کے بجائے مختلف اسٹالز سے کچھ نہ کچھ کھاتی پیتی اور موج مستی کرتی نظر آتی ہے۔ اس کے ساتھ نوجوان اورمرد حضرات خواتین کی طرح چاند رات کو فیشل اوربلیچ بھی کرواتے ہیں۔





چاند رات کو صرف خواتین وبچے نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی بے شمار کام ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے تمام کام چھوڑ کر اپنی بیویوں اور بچوں کو شاپنگ کراتے نظر آتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اپنے لیےبھی شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں۔



چاند رات کے بارے میں خواتین کا کہنا ہے کہ شاپنگ تو ہر سال کی جاتی ہے لیکن چاند رات میں شاپنگ کرنے کااپنا ہی مزہ ہے، ہرکوئی فیملی کے ساتھ آتاہے اور اپنی پسند کی چیزیں خریدتا ہے، خاص طور پر مہندی، چوڑیاں اور بناؤ سنگھار کی چیزیں تو ضرور ہی خریدی جاتی ہیں۔ مختصر یہ کہ چاند رات کے بغیر عید کا لطف ادھوراہے۔



 
Load Next Story