یوسف گیلانی سپریم کورٹ میں پیش بلایا تو نہیں تھا چیف جسٹس
نوٹس ملا استثنیٰ کا معاملہ زیربحث آئیگا،گیلانی، بہترہوگا،وکیل کرلیں،عدالت
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی درخواست پرحج کرپشن کیس کی سماعت تین ہفتے کیلیے ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی ۔ عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی خود پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کو نہیں بلایا تھا، سابق وزیر اعظم گیلانی نے کہاکہ مجھے اس کیس میں نوٹس ملا ہے استثنیٰ کا معاملہ زیر بحث آئے گا،اپنا موقف پیش کرناچاہتا ہوں ۔
کیونکہ بحیثیت وزیراعظم میں نے بہت ساری تقرریاں کی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ استثنیٰ پرآئینی اورقانونی پہلو سے بات ہوگی اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ وکیل کی خدمات حاصل کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکم میں انفرادی طور پر پیش ہونے کے لیے نہیں کہاگیا تھا۔ وکیل کے ذریعے بھی جواب داخل کرا سکتے ہیں،آئندہ سماعت پر وکیل کوبھجوائیں، سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعاکی کہ مقدمے کی سماعت عام انتخابات کے بعد تک کیلیے ملتوی کی جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست منظورکرلیتے ہیں، بعد ازاں سماعت 3 ہفتوں کیلیے ملتوی کردی گئی۔