کراچی سے شکاگو کیلیے پی آئی اے کی پروازیں بحال

پہلی پرواز6جون کوروانہ ہوگی،قندھاراورزاہدان کے غیرمنافع بخش روٹس بندکرنیکافیصلہ

A320ایئربس جون میں فضائی بیڑے میں شامل ہوگی،بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس آج ہوگا فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ نے ایک سال بعدکراچی سے شگاکوکی پرواز دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے جبکہ کوئٹہ سے قندھار اور کراچی سے زاہدان کے غیر منافع بخش روٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے جون سے بارسلونا کی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،معلوم ہوا ہے کہ ایک سال میں دوسری بارشگاکوکے روٹس پر پروازیں شروع کرنیکا اعلان کیاہے،یہ پروازیں کراچی اورلاہورسے شروع کی جائیںگی،ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیںگی ان میں سے ایک پروازکراچی سے اسلام آبادبراستہ بارسلونا شگاکو جبکہ دوسری پروازلاہورسے بارسلونااور شگاکوہوگی،ذرائع کے مطابق پہلی پروازکراچی سے شگاکوکیلیے 6جون کوروانہ ہوگی، دوسری جانب سے پی آئی اے انتظامیہ نے کوئٹہ سے قندھار اورکراچی سے زاہدان کوغیرمنافع بخش روٹس قراردیتے ہوئے ان دونوں روٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قندھار کی پروازیں گزشتہ سال 25دسمبرسے شروع کی گئی تھی۔




تاہم قومی ایئرلائن کو خسارے اور غیر منافع بخش روٹس کی وجہ سے دونوں روٹس بندکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، معلوم ہوا ہے کہ زاہدان کا روٹ یکم مئی کو بند کردیاجائیگا۔ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید یونس نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے فضائی بیٹرے میں پہلی بارA.320ایئربس لیزپر حاصل کرلی ہے جبکہ مزید3ایئربسیں اگست ستمبر تک فضائی بیٹرے میں شامل کرلی جائیں گی،انھوں نے بتایاکہ مجموعی طور پر4ایئربسیں لیز پر حاصل کرنے کی بات چیت مکمل کرلی گئی ہے،کیپٹن جنیدیونس نے بتایا کہ A.320 بسیں کی پروازوں کیلیے قومی ایئرلائن کے 2پائلٹس کوکولمبومیں تربیت کاعمل مکمل ہوگیا ہے مزید2پائلٹس کوبھی ایئربس کی تربیت دی جائیگی ان 4 ماسٹرٹرنیرکے تیارہونے کے بعد دیگر پائلٹس کوپی آئی اے میں ہی تربیت دی جائیگی۔انھوں نے بتایا کہا آج جمعے کوبورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس ہوگاجس کی صدارت چیئرمین پی آئی اے کریں
Load Next Story