سنجے دت کی بھی فلم ’ہاؤس فل فور‘ میں انٹری

فلم ’ہاؤس فل 4‘ 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’ہاؤس فل 4‘ 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم 'ہاؤس فل 4' میں نامور اداکاربوبی دیول کے بعد سنجے دت نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔

بالی ووڈ میں سیکوئل بنانے کا رجحان دن بدن پروان چڑھتا جارہا ہے جب کہ گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی روہت شیٹھی کی فلم 'گول مال' کے چوتھے سیکوئل کی زبردست کامیابی نے فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا کو بھی اپنی کامیڈی فلم سیریز 'ہاؤس فل' کا چوتھا سیکوئل بنانے پر مجبور کردیا ہے جس کے لیے پرانی کاسٹ کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں اکشے کمار اور رتیش دیش مک شامل ہیں اور چند روز قبل ہی بوبی دیول کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا تھا جب کہ اب سنجے دت کو بھی فلم میں شامل کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو مشہور کامیڈی فلم 'فاؤس فل' کے چوتھے سیکوئل کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ ماہ سنجے دت اور ساجد ناڈیاڈ والا کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سنجے دت کو فلم میں حتمی قرار دیتے ہوئے فلم میں اُن کے کردار کو بھی راز میں رکھا گیا ہے جب کہ اداکار کی فلم میں انٹری کو منفرد انداز سے کرانے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بوبی دیول کی فلم ''ریس تھری'' میں انٹری

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'ہاؤس فل 4 ' 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story