دہشتگردی کیخلاف جنگ 10سال میں ساڑھے 28 ارب ڈالرملے
پرویزمشرف دورمیں امریکا نے پاکستان کو 16.42 ارب ڈالر امداد دی
پاکستان کودہشت گردی کیخلاف جنگ میں2002 تا2012کے دوران کل28.47 ارب ڈالرامریکی امداد ملی،سابق صدر پرویزمشرف کے دورمیں2002 تاجون 2008کے دوران امریکانے پاکستان کو16.42ارب ڈالردیے۔
جبکہ پیپلزپارٹی کے5سالہ دورمیں جولائی 2008 تا دسمبر 2012کے دوران 12.06ارب ڈالرامداددی تاہم پیپلز پارٹی کے آخری2سال کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ کی مد میں امریکی امدادمیں نمایاں کمی ہوئی۔ 2011-12میں محض38.47کروڑ ڈالر جبکہ 2012-13میں 68.8کروڑ ڈالرملے۔
تاہم31دسمبر 2012 کے بعد کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں حکومت پاکستان کوکوئی امریکی امدادنہیں ملی ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق امریکانے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں2002سے اب تک پاکستان کو کل31ارب 50کروڑ 14 لاکھ ڈالرامداددی۔