ریحام نے اپنا ای میل خود ٹیم ممبرکوبھجوایا حمزہ عباسی
شہباز اور انکی اولاد نے کتاب کی فنڈنگ کی،اعجاز چوہدری کی پروگرام ’تکرار‘ میں گفتگو
WASHINGTON:
اداکار حمزہ عباسی نے کہا ہے ریحام خان دنیا کی کسی عدالت میں ثابت نہیں کر سکتیں کہ انکا ای میل آئی ڈی ہیک ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ اسے استعمال کیسے کر رہی ہیں، واپس کیسے مل گیا، کیا انکے پاس اسکرین شاٹ ہے، اگر جی میل کو ریکویسٹ بھیجی ہو، وہ جھوٹ بول رہی ہیں، انکا ای میل ہیک نہیں ہوا بلکہ انھوں نے اپنے ٹیم ممبر کو خود بھیجا، وہاں سے لیک ہوا، جس نے شاید انھیں نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا، اس نے پوری کتاب بھیجنے کا مطالبہ کیا کہ ترکی میں پبلشرز بظاہر مان چکے ہیں، جس کیلئے وہ استنبول بھی گئی تھیں، ان سے پوچھیں وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کیساتھ وہاں کیوں گئی تھیں؟، وہاں جا کر پتہ چلا کتاب لیک ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا یہ خاتون انتخابات سے دو ہفتے پہلے میڈیا میں جو تشہیر چاہ رہی ہے، وہ ابھی ہو جائے تاکہ اسکا ڈنگ نکل جائے اور عوامی رائے پر اثرانداز نہ ہو تاکہ انتخابات میں اس کتاب پر نہیں اصل مسائل پر بات ہو سکے،اس خاتون نے شیعہ سنی نکتے کو بدقسمتی سے خطرناک انداز میں بیان کیا ہے،صفحہ 257پر کہتی ہے شیریں مزاری نے جب مجھے دیکھا میں ڈرائیور کیساتھ اندر آرہی ہوں تو چونکہ اسکی داڑھی تھی تو شیریں بولی یہ کون طالبان ہے؟، جو تمھیں لیکر آیا ہے، میں بولی یہ میرا وفادار ڈرائیور ہے، جب پی ٹی آئی قیادت کو میری مضبوط پختون اقدار اور راسخ العقیدہ سنی دیوبندی پس منظر کا پتہ چلا تو وہ مجھ سے نفرت کرنا شروع ہو گئے کیونکہ اسکی اعلیٰ قیادت میں شیعوں کی اکثریت ہے، جس میں شاہ محمود، شیریں مزاری، عارف علوی، علی زیدی، فردوس نقوی وغیرہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری نے کہا اس خاتون پر افسوس ہے۔
جس نے اپنی زندگی کا تیاپانچہ خود ہی کر لیا، اسکا ماضی، حال اور مستقبل داؤپر لگ گیا، عمران کی زندگی کھلی کتاب ہے، ان پر معترض لوگوں کے اپنے پلے کچھ نہیں جبکہ عمران آکسفورڈ کا پڑھا لکھا ہے، اقوام متحدہ کا سفیر رہا، دنیا کا مانا ہوا کرکٹر رہا، ورلڈکپ لایا، اسکی سماجی خدمات بے مثال ہیں، اسلئے مخالفین انکی ذاتی زندگی میں دراندازی کرنا چاہتے ہیں، حسین حقانی نے 88ء میں بینظیراورنصرت بھٹوکی تصاویرشائع کرائیں،اب یہ کارنامہ سرانجام دیا، شہبازشریف اور انکی اولاد نے کتاب کی فنڈنگ کی، ن لیگ کیساتھ منسلک سینئر صحافی کے گھر اس کتاب کا پلاٹ تیار ہوا، حنیف عباسی، عابدشیرعلی اور راناثناء ڈیڑھ برس سے پہلے کہنا شروع ہو گئے کہ کتاب آنیوالی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے میاں جاویدلطیف نے کہا ہماری جماعت ریحام کی کتاب کے پیچھے نہیں، اس نے اگریہ باتیں لکھی ہیں تو سابق بیوی کی طرف سے سیاسی رہنماء کے متعلق لکھی گئی باتوں کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے، عمران خان بھی دوسروں پر ایسے الزامات لگاتے رہے، وہ 96ء میں جو گل کھلاتے رہے، وہ سب کے سامنے ہے، دوسری ریاست کی عدالت میں 62,63کے تحت ان کیخلاف جو فیصلہ آیا وہ بھی سامنے ہے، کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے وقت انکے مخالف امیدوار فیصلے کی کاپی عدالت میں ضرور دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے عاجز دھمرا نے کہا ہماری جماعت کسی رہنما کے ذاتی کردار پر سیاست نہیں کرتی، ریحام نے جولکھا یا پی ٹی آئی کے ن لیگ پر الزامات میں کتنی سچائی ہے؟، ہم درمیان میں نہیں پڑنا چاہتے ،کتاب کی رونمائی سے پہلے طوفان کیوں کھڑا کیا جا رہا ہے؟۔
ن لیگ کا ریحام کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں،زعیم قادری
ن لیگ کے زعیم قادری نے کہاہے ہماری جماعت ریحام خان کی کتاب کے پیچھے نہیں،اداکار حمزہ عباسی کے جھوٹے الزام کے خلاف عدالت میں دعوی دائرکیا جائے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںمیزبان جاوید چوہدری سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ میاں ،بیوی کے پاک رشتے کے متعلق بات کرنازیب نہیں دیتا ،تاہم ریحام پہلے دن سے بول رہی ہیں ،وہ جب بولیں گی توکیاہوگا،کتاب پرگفتگوکرنیو الے اس کی مارکیٹنگ کررہے ہیں۔
میری دعاہے ایسی کتاب نہ آئے جوہماری مذہبی اور معاشرتی اقدارروندڈالے۔اداکارحمزہ عباسی نے کہامجھے یقین ہے ن لیگ نے ریحام خان کی کتاب لکھوائی ،اگرمجھ سے آڈیویاویڈیوشواہدمانگے جائیں تووہ نہیں ہیں تاہم راناثناء،عابدشیرعلی،حنیف عباسی،طلال چوہدری ،دانیال عزیزدوبرسوں سے ڈھنڈوراپیٹ رہے ہیں،عابدشیرکو کتاب کے موادکابھی پتہ چل گیا،حمزہ عباسی نے اس سوال پرکہ اگرکتاب میں یہ تمام باتیں نہ ہوئیں تومیں غلط ہو سکتا ہوں یاریحام کتاب تبدیل کردیں تاہم اس کی ضمانت اس طرح ہے شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں باربارریحام سے پوچھا ،آپ ایک مرتبہ کہہ دیں ،آپ کی کتاب میں یہ الزامات نہیں ہیں توانھوں نے تردیدنہیں کی،کتاب کاسب سے زیادہ نقصان ریحام کوہوگاجبکہ عمران کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
اینکرپرسن مہرعباسی نے کہاریحام خان نے کتاب کے مبینہ مسودے کے متعلق تصدیق کی نہ تردید،ایک خاتون اورسابق کولیگ ہونے کی حیثیت سے ریحام سے میری درخواست ہے یہ اگرسچ نہیں توتردیدکردیں کیونکہ لوگوں کے گھروں میں کہرام مچاہوا ہے،کس نے پیسے دیے ؟کس نے لیے ؟میں کچھ نہیں کہہ سکتی،عمران خان اورجمائماکے ساتھ عوام کا رومانس ہے، سیتاوائیٹ کی پریس کانفرنس کی شہ سرخیاں لگ گئیں، زوجائوں کی تصویریں چھپ گئیں مگرعوام نے انھیں 7 خون معاف کردیے۔
عمران پر کتاب کا اثر انکی کریڈیبلٹی کے حساب سے پڑیگا،تجزیہ کار
ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانانے کہاہے کہ پی ٹی آئی کتاب کا متن عام کر رہی ہے ،ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ایکسپرٹس'' میں میزبان دعا کنول سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کتاب ابھی آئی نہیں لیکن سوشل میڈیاپر لوگوں نے خود سے گھٹیا باتیں بنا کر چلاناشروع کر دی ہے،کہتے ہیںکہ وہ عمران خان کا بلیک بیری ساتھ لے گئی تھیں یا اس کے سارے متن کو کاپی کر لیاہے ،اگر یہی سارا مواد بلیک بیری سے نکلا ہے تو پھر یہ کس چیز کو رکوا رہے ہیں، انھوں نے اسے طلاق بھی اس وقت دی جب وہ لندن کی طرف سفر کر رہی تھیں ۔
آپ اسے زخمی شیرنی کہیں جو انتقام کی آگ میں جل رہی ہے یہ پری پول دھاندلی کیسے ہو گئی ،نیب نے کہا ہے کہ جو کوئی غلط شکایت کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی یہ بہت اچھی بات ہے،تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ تمام لوگ جو اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں انھوں نے وہ کتاب نہیں پڑھی کہا جا رہاہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کے پاس اس کتاب کامتن ہے جسے پڑھکر وہ رد عمل دے رہے ہیں، عمران خان پر اس کتاب کا اثر اس کی کریڈیبلٹی کے حساب سے پڑے گا، ان تمام باتوں کا پتہ کتاب سامنے آنے کے بعد چلے گا ۔
نیب میں صاف پانی کیس ہے لیکن اگر کوئی ایک پیشی پر نہ پہنچ سکے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دال میں کچھ کالاہے، وزیراعظم کو بجلی کے حوالے سے بریف کیا گیا ہے کہ پہلے کی نسبت پیداوارزیادہ ہے کچھ ہائیڈرل کے مسائل ہیں کچھ ہفتے انتظار کرلیں۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ریحام خان کو پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنھوں نے کتاب کو اتنامشہور کر دیاکہ جس نے وہ کتاب نہیں پڑھنی تھی وہ بھی اب پڑھے گا، اس میں کچھ ایسی باتوں کا بھی بتایاجا رہاہے جو زیب نہیں دیتیں وسیم اکرم کی اہلیہ جو اس دنیا میں نہیں اس کے بارے میں کچھ کہا گیا ہے ، عمران خان ، نوازشریف اور زرداری کو ساری دنیا جانتی ہے ان لوگوں کو ایسی کتابوں سے فرق نہیں پڑتا، ہاں جو کردار اس کے اندر عمران خان سے ہٹ کر ہونگے ممکن ہے۔
ان کیلیے مشکلات پیداہوں۔ شہبازشریف بڑی بڑی باتین کرتے تھے اب چیزیں سامنے آ رہی ہیں صاف پانی سستی روٹی کا انجام ہم دیکھ چکے ہیں اب بجلی کامعاملہ بھی سب کے سامنے آ رہا ہے ، لیفٹینٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ مسودہ حمزہ عباسی کے ہاتھ آ گیا جس کولے کر انھوں نے شور مچانا شروع کر دیا اگر ریحام نے وہ چیزیںحذف کر دیں تو پی ٹی آئی جھوٹی ثابت ہو جائے گی لیکن اگر وہ چیزیں چھپ جاتی ہیں تو بہت نامناسب بات ہے کیونکہ خواتین کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو لیکر بازار میں بیچنے آئیں اس سے ریحام خان کو خود نقصان پہنچے گا بظاہر اس کے پیچھے (ن)لیگ کی شمولیت نظر آتی ہے کیونکہ ان کے لیڈروں کے بیان بہت پہلے سے موجود ہیں، اور اس کے سامنے آنے کا وقت الیکشن کاپیریڈ ہے(ن)لیگ پہلے بھی یہ حرکتیں کرتی رہی ہے اس لیے یہ ذہن میںآتا ہے سیاست میں گند نہیں اچھالنا چاہیے، تجزیہ کار لطیف چوہدری نے کہاکہ ابھی کتاب آئی نہیں پی ٹی آئی نے اس پر واویلا شروع کر دیاہے ۔
(ن) لیگی قیادت کو آپ سٹیج پر چڑھ کر کرپٹ چور اور سب کچھ کہتے رہیں تو وہ آپ کو کیسے معاف کریں گے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ عمران کی سیاسی زندگی کا دفاع کریںلیکن وہ انکی خانگی زندگی کا دفاع کرنے چلے ہیں ۔ اگر شہبازشریف نیب میں نہیں گئے تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں سوالوں کے مناسب جواب نہیں دے سکے تو انھوں نے سوچا ہوگاکہ تیاری کر کے جائیں ، باقی قانونی تقاضہ تو انہیںپوراکرنا ہی پڑے گا۔