نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ر دوست محمد خان نے حلف اٹھالیا

کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں،دوست محمد خان

تمام سیاسی جماعتوں کومساوی مواقع فراہم کریں گے،نگراں وزیراعلیٰ فوٹو: پی آئی ڈی

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے حلف اٹھالیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پرسبکدوش وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اورسرکردہ وکلا نے شرکت کی۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور آئین پاکستان نے انہیں جو مشن سونپا ہے اسے پورا کریں گے، وقت پرصاف، شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے الیکشن کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومساوی مواقع فراہم کریں گے۔ ہماری کابینہ مختصرہوگی اور کابینہ کے ارکان کو میرٹ پرمنتخب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
Load Next Story