عمران خان اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ کر مناظرے کا چیلنج دیں چوہدری نثارعلی

انتخابات شفاف ہوئے تو یہ ایک معجزہ ہی ہو گا،پنجاب میں جس طرح حکومت چلائی جارہی ہےاس سےشکوک جنم لے رہے ہیں، چوہدری نثار

نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے جو صدر آصف زرداری کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے، چوہدری نثار علی فوٹو: فائل

KARACHI:
مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے تو یہ ایک معجزہ ہی ہو گا،عمران خان اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ کر مناظرے کا چیلنج دیں۔


اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 20 سال میں پرویز مشرف کی مہربانی سے صرف ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے جو صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح حکومت چلائی جارہی ہے اس سے شکوک جنم لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پٹواری سے لے کر سیکریٹری تک سب کو تبدیل کرکے حکومت میں پیپلز پارٹی کے من پسند افسران لگائے جا رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story