کرپٹ سیاسی نظام میں ملکی دولت لوٹنے والا صدر اوروزیراعظم بن جاتا ہے عمران خان
شریف برادران پٹواری کے بغیرکوئی جلسہ نہیں کرسکتے اورمسلم لیگ(ن) نے اسی سیاست سے لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے، عمران خان
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی نظام میں ملکی دولت لوٹنے والا صدر اوروزیراعظم بن جاتا ہے لیکن ہمارا مشن ایک نیا پاکستان بنانا ہے جو اس کرپٹ سیاسی نظام سے آزاد ہوگا۔
جلال پورپیروالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ چھوٹا آدمی جب چوری کرتا ہے تو وہ جیل جاتا ہے لیکن جب بڑا ڈاکو ملکی دولت لوٹ کر پیسے باہر بھیج دے تو وہ ملک کا صدر بن جاتا ہے اس لئے پولیس بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی لیکن میرا مشن ہے کہ نئے پاکستان میں نہ تو کوئی ملکی دولت لوٹ سکے اورنہ ہی کوئی طاقتور کمزور پر ظلم کرسکے، اس کے لئے ہم ایک نیا نظام لے کر آرہے ہیں جس میں کمزور اور طاقتور دونوں کے لئے قانون برابر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت گاؤں کے لوگ خود تھانیدار کا انتخاب کریں گے اورکوئی بھی رکن قومی اسمبلی اپنی مرضی کا تھانیدار نہیں لگواسکے گا۔
عمران خان نے جلسے میں شہباز شریف کو " شو باز شریف" کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اورنوازشریف پٹواری کے بغیر کوئی جلسہ نہیں کرسکتے اور مسلم لیگ (ن) نے پٹواری کی سیاست سے لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے اورمیں اسی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرانے آیا ہوں۔