ڈھاکا میں 8 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 300 ہوگئی

عمارت میں تقریبا 3000 افراد موجود تھے جن میں سے 2000 لوگوں کو نکالا جا چکا ہے.ریسکیو ذرائع

عمارت میں کپڑا بنانے کے ایک کارخانے کے علاوہ ایک بینک اور متعدد دکانیں بھی قائم تھیں. فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں گرنے والی 8 منزلہ عمارت میں ہلاک افرادکی تعداد 300 سے زائد ہو گئی جب کہ متاثرہ فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔

بدھ کو بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کہ میں 8 منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے، حادثے کے وقت عمارت میں تقریبا 3000 افراد موجود تھے جن میں سے 2000 لوگوں کو نکالا جا چکا ہے، حکام کے مطابق واقعے کے بعد عمارت کے مالکان روپوش ہوگئے ہیں۔


ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،عمارت میں کپڑا بنانے کے ایک کارخانے کے علاوہ ایک بینک اور متعدد دکانیں بھی قائم تھیں جن سے 6000 خاندانوں کا روزگار وابستہ تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story