بنگلادیشی کسان نے جرمنی کا طویل جھنڈا بنانے کے لیے زمینیں بیچ دیں
گزشتہ روز ایک مقامی اسکول میں انھوں نے جرمن ایمبیسی کے اہلکاروں کی موجودگی میں اس جھنڈے کی نمائش کی۔
فٹبال کے دیوانے بنگلادیشی کسان نے جرمنی کا میلوں طویل جھنڈا بنانے کیلیے اپنی زمینیں بیچ دیں۔
بنگلادیشی کسان امجد حسین نے ورلڈ کپ کی آمد کے موقع پر اپنی پسندیدہ ٹیم جرمنی کا ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا اپنے گھر پر ہی تیار کیا ہے۔ ان کی جرمن ٹیم سے محبت بڑے ہی دلچسپ انداز میں شروع ہوئی، وہ پتے کی پتھری کا شکار ہوگئے تھے جس سے نجات کیلیے جرمنی میں تیار کردہ ہومیوپیتھک ادویات استعمال کیں، ان سے انھیں آرام آیا اور اس کے بعد انھوں نے جرمنی کا طویل جھنڈا تیار کرنا شروع کیا۔
2 برس قبل انھوں نے اپنی زمین کا ایک اور ٹکڑا بیچ کر مزید کپڑا خریدا اور کالے،سرخ و پیلے رنگ کے جھنڈے کو مزید 2کلومیٹر طویل کیا، گزشتہ روز ایک مقامی اسکول میں انھوں نے جرمن ایمبیسی کے اہلکاروں کی موجودگی میں اس جھنڈے کی نمائش کی۔