گلگت بلتستان کا 63 ارب 58 کروڑ کا بجٹ آج پیش ہوگا

گلگت بلتستان کی حکومت بھی آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کریگی۔

گلگت بلتستان کی حکومت بھی آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کریگی۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان کی حکومت آئندہ مالی سال 2018-19 کے لیے63 ارب 58کروڑروپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی۔



گلگت بلتستان کی حکومت آئندہ مالی سال 2018-19 کے لیے63 ارب 58کروڑروپے سے زائد کا بجٹ آج (7 جون کو) پیش کرے گی۔ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم تقریباً 25 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم31 ارب 64 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کریگی اس کے علاوہ فوڈسبسڈی کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کریگی۔

گلگت بلتستان کی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کریگی جب کہ آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی وصولی کاہدف1ارب 50 کروڑ روپے تک رکھنے کاامکان ہے۔
Load Next Story