مسلم لیگن کے خلاف زرداری مداری اورکھلاڑی سب ایک ہوگئے ہیں نواز شریف
پیپلز پارٹی کے چار ادوار اور آمریت نے دل و جان سے ملک کو تباہ وبرباد کیا، نوازشریف
KARACHI:
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف زرداری، مداری اورکھلاڑی سب ایک ہوگئے ہیں لیکن عوام نے 11 مئی کو(ن) لیگ کو جتانا ہے تاکہ ہم ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکیں۔
لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں غربت اور لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا، ہم ایٹمی ملک ہیں لیکن نہ تو آج عوام کے پاس کھانے کے لئے روٹی ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی اورنہ ہی روزگار،کرپشن نے ملک کو تباہ برباد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار ادوار اور آمریت نے دل و جان سے ملک کو تباہ کیا، زرداری اور کھلاڑی دونوں ملے ہوئے ہیں اورنہ ہی زرداری کھلاڑی کے خلاف بات کرتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی زرداری کے خلاف۔
نواز شریف نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے ساتھ مخلص کون ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے باریاں لیں لیکن ہم نے اپنی باریوں میں پاکستان کی بے انتہا خدمت کی اورآج یہی لوگ نوجوانوں کا نعرہ لگا کرووٹ مانگ رہےہیں لیکن ان کے عزائم ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اورعوام نے ان لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو ان کے مسائل حل کر سکیں۔