ساہیوال NA160 NA161 برادری ازم کی بنیاد پر امیدواروں کی نامزدگیاں

این اے 160 میں کل ووٹرو ں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار657 جبکہ این اے 161 میں کل ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 459 ہے۔

این اے 160 میں کل ووٹرو ں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار657 جبکہ این اے 161 میں کل ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 459 ہے۔ فوٹو : فائل

SUKKUR:
این اے 160 میں کل ووٹرو ں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار657 ہے جبکہ مرد ووٹرو ں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار439 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار218 ہے۔

پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں محمد ذکی چوہدری کوٹکٹ دیا ہے۔ 2008 کے الیکشن میں محمد ذکی چودھری نے پی پی 221 سے بھی پیپلز پارٹی کے ہی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور 24000 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ محمد ذکی چوہدری ضلع ساہیوال کے پیپلز پارٹی کے صدر بھی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سید عمران ولی شاہ ہیں۔

وہ 2002 ء کے الیکشن میں اسی حلقہ سے 43241 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے جبکہ انہو ں نے 2008ء کا الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر 59373 ہزار ووٹ لیکر کا میابی حاصل کی تھی اورمسلم لیگ ق کے نوریز شکور کو ہرایا تھا جنہیں 31119 ہزار ووٹ ملے تھے۔

تیسرے نمبر پر 27000 ہزار ووٹ لے کرپیپلز پارٹی کے انوارالحق رامے رہے تھے ۔نوریز شکوراب تیسری بار پارٹی بدل کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔نور یز شکور نے 2002 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پراین اے 160 سے53174 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔اب ان کا بیٹا علی شکور این اے 160سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر طاہر سراج ہیں۔

این اے 161 کے حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 98 ہزار459ہے جن میں مر د ووٹرو ں کی تعداد 1لاکھ 68 ہزار333 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 30ہزار126 ہے۔ اس حلقہ سے 2008 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے غلام فرید کاٹھیا کامیاب ہوئے تھے۔ انہیں 8962 ہزارووٹ ملے تھے، ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری محمداشرف آرائیں کو 38207 ووٹ ملے تھے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری پیر احسان الحق ادریس جواس حلقے سے امیدوارتھے 22625 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے تھے۔

2002ء کے الیکشن میں انہیں صرف 8882 ووٹ ملے تھے اور چوتھے نمبر پر تھے۔ اب مسلم لیگ ن نے چودھری اشرف کواس حلقے سے ٹکٹ دیاہے ،تحریک انصاف نے اس حلقے میں ملک محمد یار ڈھکو کو ٹکٹ دیاہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار رانا زائد فاروق ہیں۔



پی پی 222
مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے ملک ارشد کو ٹکٹ دیاہے۔ ملک ارشد مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن ہیں۔ انہو ں نے 2008 ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر 16590 ہزار ووٹ لیے تھے اورتیسرے نمبر پر رہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار سابق ایم پی اے ملک جلال دین ڈھکو نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک جلال دین ڈھکو 2002 ء کے الیکشن میں حصہ لیکر 32530 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے اوروہ 2008ء کے الیکشن میں حصہ لیکر 23249 ہزار ووٹ لیکر ایک بار پھر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق تحصیل نا ظم عمر اسحاق الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عمر اسحاق مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے،جبکہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سید شبر مصطفی شیرازی ہیں۔دیگر آزاد امیدواروں میں ملک فیصل احمد ڈھکو 'چوہدری شاہد انور 'محمد مظہر اقبال 'ناصر علی 'محمدصادق خان 'زاہد ستار رامے' محمد رفیق 'سید مخدوم حسین 'علی عابد 'جمیل احمد 'طیب محمود اشرف ' رانا غلام مصطفی ' چوہدری احمدبلال 'حسن مرتضیٰ شیرازی 'محمد آصف شہزاد 'ملک محمد اسلم 'محمد طارق' حسن نواز' رانا فرخ عباس خان' نعیم ارشد شمس ہے۔




پی پی 223
اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرو ں کی تعداد 1لاکھ 38 ہزار711ہے جبکہ مرد ووٹروں کی تعداد 80ہزار319 جبکہ خواتین کی ووٹروں تعداد58 ہزار392ہے۔پیپلز پارٹی نے سابق ایم پی اے محمد حفیظ اختر کو ٹکٹ جاری کر دیاتھا لیکن انہوں نے ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ اختر 2002ء کے الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر 21791 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ 2008میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر الیکشن میں حصہ لیکر26163ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔

ان کاآرائیں برادری سے تعلق ہے اور اس حلقہ میں آرائیں برادری کا ووٹ تقریبا 10ہزار کے قریب ہے جس کی وجہ سے یہ مضبوط امیدوار ہیں۔جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن نے سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لو دھی کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ محمد ارشد خان لو دھی نے2002ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر 24762 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ اور 2008ء کے الیکشن میں وہ 22982 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے، محمد ارشد خان لو دھی میا ں برادران کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

تحریک انصاف کے امیدوار ارشاد کا ٹھیہ ہیں اور دیگر آزاد امیدواروں میں التمش ذیشان 'محمد سعید 'نویدا سلم خان لودھی' محمد حنیف' محمد اکبر 'محمد ابراہیم 'رانا تنویر احمد خان 'برکی منہاس' ڈاکٹر جابر حسین شاہ 'قاسم بشیر'علی عابد 'اسماء افضل 'ارشاد حسین' محمد سعید طاہر' میاں آصف رشید' خالد عثمان خان' محمد یاراور چوہدری رشید احمدشامل ہیں۔



پی پی 220
اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 170029ہے مر د ووٹروں کی تعداد 97437ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 72592ہے۔مسلم لیگ ن نے سابق ایم پی اے خضر حیات کھگہ کو ٹکٹ دیا ہے،ان کے والد پیر ولا یت شاہ کھگہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے 2008ء کے الیکشن میں 24824 ووٹ لیکر کا میاب ہوئے تھے۔ جعلی ڈگری کی وجہ سے پیر ولا یت شاہ کھگہ نا اہل ہو گئے،جس پر 2008ء میں ہی سید خضر حیات کھگہ ضمنی الیکشن میں 40 ہزار سے زیادہ ووٹ لیکر جیت گئے تھے۔

ان کے مد مقابل مسلم لیگ ق کے مظفر شاہ گوگا 20 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ اب موجودہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ق کے امیدوارمظفر شاہ گوگا ہیں۔ تحریک انصاف نے اس حلقے میں منظور احمد چوہدری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔دیگر آزاد امیدواروں میں منظور علی 'طاہر سراج 'پیر ظفر شاہ کھگہ 'نذر محمد فتیانہ' علی رضا فتیانہ' ریاض احمد 'خضر حیات 'طارق پرویز اقبال ' مظہر احمد شاہ 'محمد عمران الحق' سجاد ناصر اورسخاوت علی خان شامل ہیں۔

پی پی 221
اس حلقہ میں رجسٹر ڈ ووٹروں کی کل تعداد 188408 ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 103138اور خواتین ووٹرو ں کی تعداد 85270 ہے۔مسلم لیگ ن نے اس حلقے میں سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کا مران کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جواس حلقہ میں مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ انہو ں اپنی وزارت کی وجہ سے پی پی 221 میں کروڑو ں روپے کے فنڈزلیکر ترقیاتی کام کر وائے ہیں۔ ملک ندیم کامران ضلع ساہیوال کے مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں۔

ملک ند یم کامران 2008ء کے الیکشن میں 36376 ہزار ووٹ لیکر کا میاب ہوے تھے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے رانا آفتاب نے 2008 ء کے الیکشن میں 12545ہزار ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ تحریک انصاف کے شکیل خا ن نیازی امیدوار ہیں ، جماعت اسلامی کے امیدوار شیخ شاہد حمید ہیں دیگر آزاد امیدوار وں میں رانا عمر سجاد 'محمد طارق سعید وٹو 'محمد مسعود صادق' محمد خالد سلطان' ظفرا قبال 'محمد نعیم' چوہدری فیاض نذیر 'محمد علی خان ' عدیل حسین' اعجاز قیصر 'شیخ شاہد حمید 'محمد عاطف اقبال 'ضیاء الحق 'عمرا کرام 'رائو محمد اشفا ق علی خان 'صابر علی' لقمان شاہد 'محمد وسیم' اختر مخدو م رانا 'محمد صغیر انجم ' محمد ارشد ملک 'عاصم محمود رانا 'سہیل اقبال ' ساجد علی چوہان ،محمد شہزاد اشرف 'طار ق حسین' میاں وسیم ریاض 'محمد طارق' شیخ محمد چوہان 'محمد علی چوہان اورشعیب ذکی شامل ہیں۔
Load Next Story