سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے نوازشریف

ایک شخص کس طرح قانون اورآئین سے بالاترہوسکتا ہے، نوازشریف

کس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی، نواز شریف: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے۔


احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ججوں کونظربند کرنے، 12 مئی کا واقعہ ، دوبارآئین توڑنے، بگٹی قتل کیس میں بھی پرویزمشرف شامل ہے، کس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی، اس کی شق ہمیں بھی پڑھادیں، ایسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے اورمیں نے بیگم کی عیادت کے لئے تین دن کا استثنیٰ مانگا جو نہیں مل رہا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی، سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے، ایک طرف سنگین غداری کا مقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی، اب کہاں گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اورکدھر گئے سارے مقدمے، ایک شخص کس طرح قانون اورآئین سے بالاترہوسکتا ہے۔
Load Next Story