رینجرز سے مقابلے میں 2 موٹر سائیکل سوار گرفتار اسلحہ برآمد
دوران چیکنگ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، قوم پرستوں کی ریلی کا رینجرز پر حملہ
KARACHI:
قاسم آباد علمدار چوک پر رینجرز اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔
رینجرز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق رینجرز نے چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار وقار میمن اور مظفر منگی کو پکڑ کر ٹی ٹی پسٹل اور موٹر سائیکل تحویل میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس دوران قاسم آباد میں قوم پرست رہنماوں کی انتخابی ریلی کے شرکاء نے رینجرز اہکاروں پر حملہ کردیا اور دونوں مسلح افراد کو آزاد کروانے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کی بھاری نفری کے پہنچنے پر ریلی کے شرکاء فرار ہوگئے۔