کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون سے 11 جون کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون سے 11 جون کردی گئی ہے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کردی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔