ذخیرہ اندوزی ہر گز برداشت نہیں کرینگے تمیز الدین

گراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ، عمر کوٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب

اے ڈی سی ون کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ تمیز الدین کھڑو نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور اشیا خورونوش کی مصنوعی قلت پیداکرنیوالے تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع کے تاجروں، سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ون کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور گراں فروشوں کیخلاف فوری کارروائیکی جائے گی۔




اجلاس میں 63 اشیاء خورو نوش کے نرخوں میں تبدیلی بھی کی گئی۔ انھوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کی لسٹ فوری طور دکانوں میں آویزاں کریں۔ جو بھی چیز فروخت کی جائے اس کا کیش میمو (بل) خریداروں کو لازمی دیا جائے، کیونکہ انکم ٹیکس آفیسر اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کسی بھی وقت تاجروں سے کیش میمو کا معلوم کر سکتے ہیں، خریداروں کو بل نہ دینے والے تاجروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story