سیاست جان بچانے کا نام ہے جان لینے کا نہیںنادر لغاری
عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ امن کی نوید لائے گا،پریس کانفرنس.
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ سیاست جان بچانے کا نام ہے جان لینے کا نہیں۔
کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالی دہشتگردی اور اس کے نتیجے میں بیگناہ افراد کی شہادتوں، سیاسی کارکنوں اور امیدواروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یکم مئی کو عمران خان کا کراچی میں ہونیوالا جلسہ کراچی میں امن کی نوید لیکر آئیگا، وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
اس موقع پر عمران اسماعیل، حفیظ الدین، فیصل واوڈا اور دیگر بھی موجود تھے، نادر لغاری نے کہا کہ11مئی تبدیلی کا دن ہوگا اور یہ تبدیلی عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلانے کا موقع ملنا چاہیے اور اس کی ذمے داری نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے، عوام کا اب خاندانی اور روایتی سیاست کی بجائے نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان یکم مئی کو کراچی پہنچیں گے۔