خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کر شکوک دورہوجائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے، حسن عسکری فوٹو:فائل

RIO DE JANEIRO:
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد اورترجیح انتخابات کے انعقاد کوشفاف بنانا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا میری بنیادی ذمہ داری ہے، نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کرنا ہے، میری کابینہ چھوٹی اورٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہوگی اورغیر سیاسی ہوگی، ایک مقررہ مدت کے لئے آیا ہوں، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں توازن برقراررکھیں گے۔


نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا جب سے لکھنا شروع کیا سب حکومتوں پرتنقید کی، میں آج سے نہیں 40 سال سے اخبارات میں لکھ رہا ہوں، صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے، نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرشکوک دور ہوجائیں گے۔ الیکشن میں سہولت کے لئے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی، الیکشن میں ضلعی انتظامیہ کابہت اہم کردارہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے امن وامان برقراررکھنا لازمی ہے۔

پروفیسرحسن عسکری نے کہا خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جووہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، جب بھی نئی حکومت آتی ہے بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں مزاراقبال پرحاضری دی، پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔
Load Next Story