نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوارکو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست منظور

راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، عدالت

نقیب اللہ قتل کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی فوٹو: فائل

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔


کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، راؤ انوار سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی کراچی وسطی ڈاکٹر رضوان پیش ہوئے اور انہوں نے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے جیل میں ملزم راؤ انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے، اس لئے عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی۔
Load Next Story