پاکستان افغان حکومت اورطالبان سے مذاکرت میں مدد کرے امریکا

افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کے میز پر لانے کے لئے اب تک ناکام رہی ہے، امریکا

افغانستان کے متعدد علاقے حکومت کے کنٹرول میں نہیں، امریکا: فوٹو: فائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کےلئے پاکستان امریکا کی مدد کرے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی اوروسطی ایشیاء کی سینیئرڈائریکٹرلیزا کرٹس نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کوآگے بڑھا رہا ہے، اس سلسلے میں امریکا نے پاکستان سے مدد طلب کی ہے کہ وہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرائے۔


ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، افغانستان کے متعدد علاقے حکومت کے کنٹرول میں نہیں وہاں مکمل طور پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہے، افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کے میز پرلانے کے لئے اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے باہمی تعلقات انتہائی سرد مہری کا شکار تھے تاہم گزشتہ چند روزمیں امریکا کے نائب صدر مائک پینس اور وزیر خارجہ مائک پومپیو نے افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت سے بات کی ہے۔

 
Load Next Story