چین یورپ رابطے کیلیے پاکستان اہم اسٹیشن ہے گلوبل ٹائمز

یورپین یونین مشرق وسطیٰ بالخصوص اسلامی ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے، رپورٹ

یورپین یونین مشرق وسطیٰ بالخصوص اسلامی ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

معروف چینی اخبار '' گلوبل ٹائمز '' نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی صورتحال اور صلاحیتوں سے چین کو یورپ سے رابطوں کیلیے انٹر چینج اسٹیشن بن جائے گا۔

ہفتہ کو گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین نے عرصہ دراز سے خطے پر نظریں جمائی ہیں، اگر چین اور یورپین یونین پاکستان میں قریبی تعاون کیلیے کام کریں تو یہ علاقائی سیاسی استحکام کے فروغ اور اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔


رپورٹ کے مطابق شاہراہ ریشم کو اقتصادی بیلٹ تصور کیا جاتا ہے اور کئی راستوں کے ذریعے چین کو یورپ سے منسلک کرتا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے کیلئے شاہراہ ریشم کیساتھ لاجسٹک مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ پاکستان ان راستوں میں سے اہم پوائنٹ ہے، اس لحاظ سے پاکستان، چین کو یورپ سے منسلک کرنے کا انٹر چینج اسٹیشن بن سکتا ہے۔

یورپین یونین مشرق وسطیٰ بالخصوص اسلامی ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ پاکستان کے مشرق وسطیٰ اور سابق سویت ریاستوں سے ربط کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلیے پر کشش ملک بنتا جارہا ہے۔

 
Load Next Story