افغان امن عمل امریکا نے پاکستان سے مدد مانگ لی
امریکی صدر کی نائب معاون اورقومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا کی سینئرڈائریکٹر لیزاکرٹس نے ''افغانستان میں امن کی طویل تلاش''کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں امن مذاکرات اورامن عمل میں سہولت کیلیے پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے،پاکستان کے اہم سیکیورٹی خدشات کو سمجھنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔
لیزا کرٹس نے کہاکہ امریکا افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے اس سلسلے میں امریکا نے پاکستان سے مدد طلب کی ہے جو اہم کردار ادا کرسکتا ہے،افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلیے اب تک ناکام رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے جرمن ریڈیو کو انٹرویو میں کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے علما جنگ کیخلاف فتوی دے چکے ہیں اب جنگ کا کوئی اسلامی جواز نہیں۔