شامی فوج کی بمباری سے 11 شہری جاں بحق متعدد زخمی

داعش کے حملے میں اسد فوج کی بریگیڈ 11کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور 30 دیگر فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

ریاست کا ایک ایک انچ حکومتی کنٹرول میں لے آئینگے، اختلافات انہونی بات نہیں، روس فیصلہ سازی میں زبردستی نہیں کرتا، شامی صدر۔ فوٹو : اے ایف پی

شامی صوبے ادلب میں فوج کی بمباری سے 11 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی شہر دیر الزور میں داعش کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور 30 دیگر فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری طرف شامی صدر بشار الاسد نے ایسے تاثرات کو رد کر دیا ہے کہ ان کے ملک کے فیصلے روس کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی، شامی ریاست کا ایک ایک انچ علاقہ واپس حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے، اسد نے یہ بیان برطانوی اخبار کو ایک انٹرویو میں دیا۔


ایک سوال کے جواب میں اسد کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی۔

اپنے اس انٹرویو میں شامی صدر نے کہا کہ ان کے ملک میں جاری خانہ جنگی آئندہ ایک سال میں ختم ہو سکتی ہے، انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ شامی ریاست کا ایک ایک انچ علاقہ واپس حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے۔

 
Load Next Story