گیدڑکبھی لیڈر نہیں بن سکتا یہ اصل نہیں سرکس کے شیر ہیں عمران خان

شریف برادران ہرجلسے میں تجربے کی بات کرتے ہیں لیکن میاں صاحب کے تجربے سے اللہ بچائے، عمران خان

آئین کےتحت صوبے بجلی خودپیداکرسکتےہیں، مسلم لیگ (ن) نےایسا کیوں نہیں کیا، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیدڑ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، یہ اصل نہیں سرکس کے شیر ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف ہرجلسے میں اپنے دوراقتدار میں کئے گئے کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن درحقیقت انہوں نے ملک کو نہیں اپنی فیکٹریوں کو ترقی دی۔

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہوہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، بم دھماکےکرنیوالےتمام جماعتوں کوانتخابی مہم چلانے اور نیا پاکستان بنانےکیلیےموقع دیں۔اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بننا چاہیے تھا جو نہیں بنا لیکن ہم پاکستان کو ایک کریں گے۔ پرانی جماعتوں نے 25 سال میں کوئی لیڈرپیدا نہیں کیا، پیپلز پارٹی میں جو بھٹو نہ ہو اور جماعت کی قیادت نہیں کرسکتا ، مسلم لیگ (ن) میں بھی شریفوں کا راج ہے، ہم خاندانی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، اس لئے تحریک انصاف وہ واحد جماعت نے جس نے اپنی پارٹی میں انتخابات کرائے اور اس کے انتخابی امیدواروں میں 80 فیصد پہلی بار انتخابات لڑ رہے ہیں اور35فیصد وہ ہیں جن کی عمر 40 سال سے بھی کم ہے اور عمران خان بھی صرف 2 بار پارٹی کا چئیرمین بن سکتا ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ جن جماعتوں نے اقتدارمیں آکرملک کا نظام تباہ کیا وہ نظام ٹھیک نہیں کرسکتیں۔ نوازشریف اور ان کے چھوٹے بھائی ہرجلسے میں تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے تجربے سے اللہ بچائے، میاں صاحب کے تجربے سے ان کی فیکٹریاں تو بڑھ گئیں مگرقوم کا حال برا ہوگیا۔ میاں صاحب جو کام آپ 5 بار اقتدار میں آکر نہ کرسکے چھٹی بار کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کےتحت صوبے بجلی خودپیداکرسکتےہیں، مسلم لیگ (ن) نےایسا کیوں نہیں کیا۔لاہور سے ڈرامے ہوتے ہیں، کہتے کچھ ہیں اورکرتےکچھ ہیں، پولیس،تعلیم،اسپتالوں کانظام صوبائی حکومت کی ذمےداری تھی لیکن اس پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مینارپاکستان پر پنکھا جھلنے والوں نے خود بجلی کیوں نہیں بنائی۔

عمران خان نے کہا کہ گیدڑکبھی لیڈر نہیں بن سکتا، یہ سرکس کے شیر ہیں، شیرکا شکاری آگیا ہے، آصف زرداری نے جولوٹنا تھا لوٹ لیا او نوازشریف نےاس لوٹ مار میں آصف زرداری کی مدد کی یہ دونوں باہر سے نورا کشتی کرتے ہیں اور اندر سے بھائی بھائی ہیں، عوام اب انہیں پہچان چکے ہیں اور 11 مئی کی شام کو ہم سب مل کر ایک نئے پاکستان کا جشن منائیں گے۔
Load Next Story