الیکشن کمیشن کا عمران خان کی جانب سے نوازشریف پرکی جانیوالی ذاتی تنقید کا نوٹس

انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے بنایا گیا سیل مختلف رہنماؤں کی جانب سے جلسے میں کی جانے والی تقریروں کو مانیٹر کررہا ہے

انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے بنایا گیا سیل مختلف رہنماؤں کی جانب سے جلسے میں کی جانے والی تقریروں کو بھی مانیٹر کررہا ہے،الیکشن کمیشن فوٹو:فائل

REUTERS:
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف پرکی جانے والی ذاتی تنقید کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کےنمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سیل بنایا گیا ہے اور وہ مختلف رہنماؤں کی جانب سے جلسے میں کی جانے والی تقریروں کو مانیٹربھی کررہا ہے اورآج بہاولپور میں عمران خان نے جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف پر جوذاتی نتقید کی ہے تو اسی حوالے سے نوٹس لیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کی تقریر کی وڈیو رکھی جائے گی جس کے بعد ہی کسی بھی قسم کی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story