افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں، افغان میڈیا
افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : افغان طالبان کا پہلی بار عید پر جنگ بندی کا اعلان
واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔