حمزہ شہباز اور عائشہ احد نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لے لئے

اب دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے، چیف جسٹس

دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے، چیف جسٹس : فوٹو : فائل

حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد نے ایک دوسرے کے خلاف تمام کیسز واپس لے لیے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا اور حمزہ شہباز اور عائشہ احد نے ایک دوسرے کے خلاف تمام کیسز واپس لے لیے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں اب دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے اور جن شرائط پر حمزہ شہباز اور عائشہ احد میں مفاہمت ہوئی وہ میڈیا پر موضع بحث نہیں بنے گی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کی حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو پیشکش

اس سے قبل آج ہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عائشہ احد پر تشدد کے الزام میں حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کے روبرو عائشہ احد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی حمزہ شہباز سے 2010 میں شادی ہوئی۔ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے عائشہ احد سے شادی سے صاف انکار کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ دونوں کہیں میں تو میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہوں ، یا پھر معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دیتا ہوں۔
Load Next Story