کراچیجعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقرزیدی کی گاڑی پرفائرنگ محافظ جاں بحق
قاسم جعفری طبی امداد کی فراہمی کے دوران ہی توڑ گئے تاہم علامہ باقر زیدی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس اور مجلس وحدت المسلین کے رہنما علامہ سيد باقر زیدی زخمی جبکہ ان کا محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے علامہ باقر زیدی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ لیاقت آباد نمبر 4 سے گزر رہے تھے،حملے میں علامہ باقرزیدی اور ان کا محافظ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا محافظ قاسم جعفری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق قاسم جعفری کو سر، سینے اور پیر میں گولیاں لگی تھیں اور انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی تاہم علامہ باقر زیدی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور آج بھی مختلف واقعات میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔