زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج
سپریم کورٹ نے بھی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے
KARACHI:
سپریم کورٹ نے بھی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ عدالت عظمیٰ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس؛ ملزم کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کا اعلان
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت سنائی تھی، مجرم نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد مجرم نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔