تحریک انصاف نے 21 مقدمات میں نامزد ملزم کو انتخابی ٹکٹ جاری کردیا

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کے خلاف قتل، اسلحہ اسمگلنگ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے21 سے زائد مقدمات درج ہیں

ارشد ککو کے خلاف قتل، اسلحہ اسمگلنگ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے21 سے زائد مقدمات فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف نے دو درجن کے قریب مقدمات میں نامزد ملزم کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پی ٹی آئی نے 21 مقدمات میں نامزد ارشد ککو کو منڈی بہاؤالدین سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار نامزد کردیا۔




ارشد ککو کو منڈی بہاوالدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کو قتل ، اسلحہ اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پارٹی کارکنوں نے ملزم کو ٹکٹ جاری کرنے پر پارلیمانی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ککو سے فوری ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Load Next Story