محکمہ صحت میں اعلیٰ عہدے خالی انتظامی نظام درہم برہم
20گریڈ کی 30اسامیاں خالی ہیں،ای ڈی اوہیلتھ کے عہدے پر بھی تعیناتی نہ ہوسکی.
صوبائی محکمہ صحت میں اوپی ایس پر کام کرنے والے افسران کو ہٹائے جانے کے بعد محکمہ صحت کا انتظامی ڈھانچہ درہم برہم ہوکررہ گیا۔
کراچی میں ای ڈی او ہیلتھ سمیت دیگراہم اسامیاں خالی ہوگئیں، محکمہ صحت میں گریڈ20 کی مجموعی اسامیاں 140ہیں جبکہ ان میں سے30 اسامیوں پرافسران تعینات نہیں، محکمے میں 19سے گریڈ 20 میں ترقیاں نہ ہونے کی وجہ سے گریڈ20کے افسران کی شدید قلت ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق محکمے میں گریڈ20 کی30 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
جبکہ آئندہ سال تک گریڈ20 کے مزید30 افسران اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈہو جائیں گے جس کے بعد محکمہ میںسینئرافسران کابحران پیدا ہوجائے گا ، دریں اثناء محکمہ کے افسرکے مطابق ڈیڑھ سال سے گریڈ19کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیاں نہیں ہوسکی، افسرکے مطابق محکمہ صحت میں سینئر اورجونیئرڈاکٹروںکی شدیدکمی کاسامنا ہے۔
جبکہ گریڈ17والے ڈاکٹربھی اپنی اگلی ترقی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے افسران میں شدید بے چینی بھی پائی جاتی ہے، دریں اثناء محکمے کے افسر کے مطابق کراچی میں اب ای ڈی اوہیلتھ کے بجائے ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سمیت پانچوں اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی تعیناتیوں کیلیے سمری تیار کرلی ہے جس میں گریڈ 20 کے افسران شامل ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ اوپی ایس سے افسران کو ہٹائے جانے کے بعد محکمے کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا ہے ،محکمے کے پاس گریڈ 20 کے افسران کی کمی کی وجہ سے بیشتر اسامیاں تاحال خالی پڑی ہیں ۔