سیف بھی فلموں میں مصروف ہیں کرینہ کپور

بعض اوقات تو دونوں کی ملاقات ہوائی اڈے پر ہوتی ہے، کرینہ کپور

بعض اوقات تو دونوں کی ملاقات ہوائی اڈے پر ہوتی ہے، کرینہ کپور فوٹو: فائل

بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور کاکہنا ہے جب بھی وقت ملتا ہے وہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ گزارتی ہیں۔


ممبئی میں ہونے والی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کرینہ نے کہا وہ سیف کی محبت میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے کہا وہ اور سیف دونوں ہی فلموں میں مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بعض اوقات تو دونوں کی ملاقات ہوائی اڈے پر ہوتی ہے۔ اپنے دس سالہ فلمی سفر کے بارے میں انھوں نے کہا بہت سے منفی تبصرے بھی سننے کو ملے لیکن اب تبدیلی آ رہی ہے اور خواتین کے کردار کو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اب شادی شدہ خواتین کو بھی ایوارڈ ملنے لگے ہیں اور اس کی مثال وہ خود ہیں۔
Load Next Story