عید پرملک میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی اسلام آباد میں بارش کا امکان
عید الفطر کے دنوں میں کراچی کا مطلع متوازن اور خوشگوار رہے گا ،ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے تینوں روز ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری سنادی۔
ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
ڈی جی میٹ نے بتایا کہ عید پرشہرقائد کا مطلع متوازن اور خوشگوار رہے گا اور ان دنوں میں کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، اندورن سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے گرمی کی لپیٹ والے علاقوں میں گرمی میں کمی کا امکان ہے اور گرمی کی لپیٹ والے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت ، پشاور، آزاد کشمیر، شمالی پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں عید کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔