اصغر خان کیس فوج سابق افسروں کیخلاف کارروائی کیلیے تیار ہے
جیگ برانچ کی معاملے پر اٹارنی جنرل آفس سے بھی قانونی مشاورت
وزارت دفاع نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں اپنا بیان سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں سیاستدانوں میں کروڑوں روپے بانٹنے والے فوجی افسران کیخلاف کارروائی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع نے ایک صفحہ پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوجی حکام اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افسروں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔
ان فوجی افسروں میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی، بریگیڈیئر حامد سعید اختر اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) رفاقت شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فوج کی جیگ برانچ نے سابق فوجی افسروں کیخلاف کارروائی کے معاملے پر اٹارنی جنرل آفس سے بھی قانونی مشاورت کی ہے۔